• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پولیس کی کارروائیاں، 7 ملزم گرفتار

7 Arrested In Karachi As Police Raids In Different Areas
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار جبکہ شیریں جناح کالونی میں گولی لگنے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس نے ناظم آباد سے 4 افغان باشندے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں کارروائی کے دورا ن 2 ملزمان کو پکڑلیاگیا،ملزمان کو رہائشی دستاویزات مکمل نا ہونے پر گرفتار کیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ادھر گلبرگ کے علاقے شاہراہ نورجہاں میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتارکرلیا ، ملزم لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
تازہ ترین