• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این آئی سی وی ڈی: دل کی بے ترتیب دھڑکن کے جدید علاج کا آغاز

Nicvd Starts The Modern Treatment Of Heart Random Palpitations
قومی ادارہ برائے امراض قلب میں بے ترتیب دل کی دھڑکن کا کرایوایبلیشن کے ذریعے جدید علاج شروع کر دیا گیاہے۔

ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر کے مطابق جب دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوجائے، معمول کی رفتار سے نہ چلے، اس کی ٹائمنگ یا قدرتی ترتیب سے ہٹ کر چلے تو اسے اردمیاز کہتے ہیں۔

یہ کسی صحت مند شخص کے ساتھ بھی ہوسکتاہے۔ اردمیاز کے نتیجے میں یکدم دل بند بھی ہو سکتاہے اور اچانک موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

انہوںنے بتایا کہ بے ترتیب دل کی دھڑکن کو ترتیب میں لانے کےلئے ادویات کے ذریعے علاج کیا جاتاہے، پیس میکر لگایا جاتا ہے، تاہم بعض مریضوں کی تکلیف دور کرنے کےلئے صرف ادویات کافی نہیں ہوتیں۔

اس کےلئے کرایوایبلیشن کا علاج کرنا پڑتا ہے جو ایسے ٹشو کو منجمد کرتا ہےجہاں غیر ضروری الیکٹریکل سرکٹ حرکت کر رہا ہو۔انہوں نے بتایا کہ بلون ایبلیشن شریانوں کی بے قابو پھڑپھڑاہٹ کو بھی قابو کرلیتا ہے۔ یہ جدید علاج این آئی سی وی ڈی میں شروع کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین