• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Trump Will Soon Resign Democrat Senator
سینئر ڈیموکریٹ سینیٹر ڈائین فائن اسٹین نے دعویٰ کیاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے تفصیلات جانتی ہیں لیکن فی الحال بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈائین فائن اسٹین نے یہ بات لاس اینجلس میں ٹرمپ مخالف مظاہرین کے سوالات کے جواب میں کہی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ روزانہ قانون کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں تو پھر کوئی قانونی کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی۔

جواب میں ڈائین فائن اسٹین نے ٹرمپ کے سیاسی اور کاروباری مفادات کے ٹکراو ٔکی کئی مثالیں دیں تاہم مواخذہ کے حوالے سے کچھ بھی کہنے سے گریز کیا۔
تازہ ترین