• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت علی گیلانی، عمر فاروق کو فوری رہا کرے، دفترخارجہ

Fo Demands Of India To Immediately Release Ali Gelani And Umer Farooq
پاکستان نے حریت رہنماؤں کی نظر بندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور دیگر حریت رہنماؤں کو فوری رہا کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کی تقریب کل نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقد ہونی ہے، جبکہ بھارت نے حریت رہنماؤں کو یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت سے روکا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حریت رہنماؤں پر یہ بھارتی پابندیاں جمہوریت وآزادی اظہار کے اصولوں کے خلاف ہیں۔
تازہ ترین