ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے لاہورایئرپورٹ کی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
اے ایس ایف کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی چیک پوسٹ پر ایک گاڑی کو روک کر چیک کیا گیا تو اس میں سے 223 بور کی رائفل، 7 میگزین اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔
اے ایس ایف نے گاڑی اور ڈرائیور بلال کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔