• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی فکشن فلم’ 'گارڈیئنز آف دی گلیکسی وولیئم2 ‘ کے نئے کلپس جاری

New Movie Guardian Of The Galaxy Vol 2 New Clips Released
مارول کامکس کے سپر ہیروز پر مبنی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم '’گارڈیئنز آف دی گلیکسی وولیئم2‘ ' کے نئے کلپس جاری کر دئیے گئے ہیں۔

برطانوی ناول نگارDan Abnettکی کتاب سے ماخوذ ہدایتکارجیمز گن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایسے سپر ہیروز کے گِرد گھوم رہی ہے، جو دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے نکلتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت منفی طاقتوں کومنہ توڑ جواب دیتے ہیں۔

کیون فیج کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار کرِس پریٹ،سیلوسٹرا سٹیلون،کرٹ رسل، زوئی سیلڈانا، کیرن گیلن، کرس سیلیوَن،الزبیتھ ڈبیکی، نیتھن فیلن، ڈیو بیٹسٹا، شین گُن اورمائیکل روکرشامل ہیں ،جبکہ مختلف اینیمیٹیڈ کرداروں کیلئے ڈائیلاگ بریڈلے کوپراور وِن ڈیزل کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

مارول اسٹوڈیوز کی تیارکردہ ایکشن سے بھرپورمناظر کی عکاسی کرتی یہ سائنس فکشن فلم والٹ ڈزنی پکچرز اورموشن پکچرز کے تحت5مئی کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
تازہ ترین