• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی صدر اور وزیراعظم کی یوم پاکستان پر مبارک باد

Chinese Pm And President Congratulates Pakistan On 23rd March
چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت نے مختلف چیلنجز کا بھر پور مقابلہ کیا، ترقی کےلیے پاکستان میں کی جانے والی کوششوں پرخوشی ہے ۔

چینی صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے پاکستانی قیادت کو یوم پاکستان پر مبارکباد دی گئی۔ چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قیادت کے عزم سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی۔

وزیر اعظم نواز شریف کو چینی ہم منصب لی کی چیانگ نے ایک خط میں پاکستان کی حکومت اور عوام کو یوم پاکستان پر مبار کباد دی۔

انھوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات کو اہمیت دی،پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ اقتصادی راہداری پر کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، راہداری منصوبہ پاکستان اور چین دونوں کے مفاد میں ہے۔
تازہ ترین