• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ: قسمت کے سکے کھانیوالا کچھوا زندگی ہار گیا

Thai Coins Of Destiny Eating Turtle Dies
تھائی لینڈ میں قسمت کے سکے کھانے والے کچھوے نے اپنی ہی قسمت خراب کرلی۔ 'Piggy Bank'نامی کچھوے کی کچھ دن قبل کامیاب سرجری کی گئی تھی، جس میں کچھوے کے پیٹ میں موجود 915سکے نکالے گئے تھے ۔؎

سرجری کے باوجودبلڈ پوائزننگ کے وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ رپورٹ کے مطابق کچھ دن قبل بنکاک کے ماحولیاتی ادارے میں کچھوے کو اس انداز میں تیرتا پایا گیا کہ اس کا پچھلا بایاں حصہ پانی میں زیادہ ڈوباہوا تھا۔

بعد میں کچھوے کا سٹی اسکین کیا گیا تو اُس کے پیٹ میں دھاتی اشیاء کی موجودگی کا انکشاف ہوا اور پھر ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے تمام سکے نکال لئے تھے۔

واضح رہے یہ سکے لوگ اچھی قسمت کی دعا کر کے کچھوے کے تالاب میں پھینکا کرتے تھے، جنہیں کچھوا کھا لیا کرتا تھا۔
تازہ ترین