• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی رہنماوں کی برطانوی پارلیمنٹ حملہ پر شدید مذمت

World Leaders Seriously Condemns British Parliament Attack
عالمی رہنماوں نے برطانوی پارلیمنٹ کے باہردہشت گرد حملے اور ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے برطانیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا ہے۔

امریکا نے برطانیہ کو ہر ممکن امداد کی پیش کش کردی ہے۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نےکہا ہے کہ پاکستان کے عوام اس مشکل وقت میں برطانیہ کے ساتھ ہیں۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمشنرسیدابن عباس نے کہا ہے کہ ہم ویسٹ منسٹر پل پر دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہماری دعائیں حملے کے متاثرین اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں، دہشتگردی سے نبرد آزما پاکستان اس دکھ کو سمجھتا ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم ٹریزامے کوٹیلی فون کیا اوربرطانیہ کواپنے مکمل تعاون اور امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر کاکہنا ہے کہ امریکا برطانیہ کی ہرممکن مددکیلیے تیارہے۔ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے تشددکی ہولناک کارروائی قراردیا ہے۔

کینیڈاکے وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکا کہنا ہے کہ کینیڈین عوام لندن حملے میں ہلاک اورزخمی ہونے والے افراد اوران کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

فرانسیسی صدراوروزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ فرانس برطانیہ کے ساتھ تعاون اوریکجہتی کا اظہار کرتاہے۔ لندن واقعے پر متاثرین سے اظہاریکجہتی کے لیے پیرس کے ایفل ٹاورکی روشنیاں گل کردی گئی ہیں۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ جرمنی مضبوطی سے ساتھ برطانیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ ڈچ وزیراعظم مارک رٹ کا کہنا ہے کہ ان کی نیک تمنائیں برطانوی عوام کےساتھ ہیں اور لندن میں شہرکےدل کو نشانہ بنایاگیا ہے ۔روس، ترکی، یونان، بیلجیئم اوراٹلی نے بھی اس دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
تازہ ترین