• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کی جدوجہد انشاء اللہ کامیاب ہوگی،عبد الباسط

Kashmirs Struggle To Be Successful Abdulbasit
نئی دلی میں ہائی کمشنر عبد الباسط نے کشمیر کے تنازع پر دوٹو ک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کی تحریکوں کو وقتی طور پر دبایا جاسکتا ہے لیکن دائمی طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، کشمیریوں کی جدوجہد انشاء اللہ ضرور کامیاب ہوگی۔

نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے جتنے بھی مسائل اور تنازعات ہیں ان کو پر امن طریقے سے حل کریں گے، خاص طور پر جموں اور کشمیر کا مسئلہ،جو پاکستان اور بھارت کا بنیادی مسئلہ ہے،وہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کریں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہوں گے۔
تازہ ترین