• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد لطیف اور شرجیل خان کل ٹریبونل کے سامنے پیش ہوں گے

Khalid Latif And Sharjeel Khan Summoned By Pcb Tribunal On Friday
پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ کل سے اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کا آغاز کرے گا ۔ معطل کرکٹرز خالد لطیف اور شرجیل خان ٹریبونل کے سامنے پیش ہوں گے ۔

اسپاٹ فکسنگ کیس سے متعلق پی سی بی کا اینٹی کرپشن ٹربیونل کل ابتدائی سماعت کرے گا ،لاہور ٹربیونل کی ابتدائی سماعت چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر کی سربراہی میں ہو گی ۔

ٹریبونل معطل کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف کے کیس کی سماعت کرے گا جس کے اراکین میں لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ توقیرضیا ءاور سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم باری شامل ہیں ۔

شرجیل خان اور خالد لطیف نے پی سی بی کی چارج شیٹ کو چیلنج کیا ہوا ہے ۔دونوں کرکٹرز پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیاہے ۔

خالد لطیف پر اینٹی کرپشن کوڈ کی چھ اور شرجیل خان پر پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے ۔
تازہ ترین