• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واہگہ اور حسینی بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی تقاریب

National Flag Off Ceremony At Wagah And Hussaini Border
یوم پاکستان کے موقع پر آج لاہور میں واہگہ بارڈر اور قصور کے قریب حسینی بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقاریب منعقد ہوئیں۔

واہگہ بارڈر پر پریڈ کا پنڈال عوام سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا جہاں حاضرین کا جذبہ حب الوطنی عروج پرتھا، ہزاروں شہری پاک افواج کے مختلف دستوں اور بینڈز کی پرفارمنس پر خوشی سے سرشار ہو کر نعرے لگاتے اور تالیاں بجاتے رہے۔

پنڈال میں سبزہلالی پرچموں کی بہار بھی نظر آرہی تھی، ڈھول کی تھاپ نے حاضرین میں جوش اور ولولہ بھر دیا،فضا میں حاضرین کے اللہ اکبر اورپاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔

پریڈ دیکھنے والوں میں بچوں اور بڑوں کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین بھی موجود تھیں جبکہ خواتین اہلکاروں نے بھی پریڈ میں منعقدہ پروگراموں میں حصہ لیا۔

واہگہ بارڈرپرپرچم اتارنےکی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

یوم پاکستان پرقصور کے قریب واقع حسینی والابارڈرپر بھی قومی پرچم اتارنے کی تقریب ہوئی جہاں رینجرز کی پریڈ نے حاضرین کے دل گرما دیے،فضااللہ اکبراورپاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجنے لگی۔
تازہ ترین