• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِ شہداءکا افتتاح

The Inauguration Of The Monument To The Martyrs Naval Headquarters In Islamabad
نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِشہداء کا افتتاح کردیا،پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ پیشہ ورانہ کارناموں کی قابل فخرتاریخ کی حامل فوج ہے اور اپنےشہداء اور غازیوں کوہمیشہ معتبراندازمیں یاد رکھتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یادگار کی تعمیر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی کاوش ہے، یہ یادگار شہداء اور غازیوں کے بے مثال کارناموں کو ہمیشہ زندہ رکھے گی۔
تازہ ترین