• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملے کے باعث روکا گیا برطانوی پارلیمنٹ کا اجلاس دوبارہ شروع

British Parliament Session Resume After Attack
حملے کے باعث روکے جانے والے برطانوی پارلیمنٹ کے اجلاس کا دوبارہ آغاز ہوگیا، اسکاٹ لینڈ یارڈ اور برطانوی پارلیمنٹ میں حملے کے متاثرہ افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ میں پولیس اہلکاروں نے حملے میں ہلاک ہونے والے اپنے ساتھی کی یاد میں خاموشی اختیار کی،برطانوی پارلیمنٹ کےاجلاس سے قبل بھی ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔

گزشتہ روز حملے کے باعث پارلیمنٹ کی کارروائی روک دی گئی تھی، علاقے میں اب بھی سیکیورٹی سخت ہے، برطانوی پولیس نے حملے کی تفتیش کے سلسلے میں 6مقامات پر چھاپے مار کر 7افراد کو حراست میں بھی لیاہے۔
تازہ ترین