• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان پر مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد

Celeberation Held In Different Cities On The Occasion Of Pakistan Day
یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا، صبح کا آغاز پرچم کشائی کی تقریبات اور ملکی سلامتی کی دعاؤں سے ہوا، مختلف اسکولوں میں ملی نغموں پر بچوں نے ٹیبلوز پیش کیے، ریلیاں نکالی گئیں اور دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلے گئے ۔

چمن ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں مرکزی تقریب میں سول و اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی، قبائلیوں کے زیراہتمام استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد بھی کیاگیا اور اسکولوں میں ٹیبلوز پیش کیے گئے ۔

زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی میں یوم پاکستان کی شاندار تقریب ہوئی۔ حب کے لیڈا آڈیٹوریم میں یوم پاکستان کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ڈی سی آفس خاران میں پولیس نے سلامی پیش کی۔ قلات کے گرلز ہائی اسکول میں ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز ہوئے۔جمرود میں یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے لواحقین میں ایوارڈز تقسیم کیے۔

مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر غلنئی میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات اور نوشہرہ سمیت مختلف علاقوں میں بھی تقریبات منعقد ہوئیں۔کوہاٹ میں تانڈہ ڈیم پر جیپ ریلی میں 150 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

جھنگ میں طلبا نے ملی نغموں پر پرفارم کیا۔ سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور مظفر گڑھ سمیت مختلف شہروں میں یوم پاکستان کی تقریبات منعقد کی گئیں۔

بھکر میں ڈی ایچ کیو اور ڈاکٹرز الیون کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔آزاد کشمیر میں مظفرآباد، میرپور اور دیگر شہروں میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی۔

کشمور میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی اور نواب شاہ میں واک کا انعقاد ہوا، لاڑکانہ میں بھی فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے زیراہتمام محبانِ وطن ریلی نکالی گئی۔
تازہ ترین