• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپاٹ فکسنگ کیس ،پی سی بی ٹربیونل کل سے سماعت کریگا

Spot Fixing Case Pcb Tribunal Starts Hearing From Tomorrow
سہیل عمران...پی سی بی کااینٹی کرپشن ٹربیونل کل سے اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کرےگا ،ٹربیونل کی ابتدائی سماعت چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ اصغرحیدرکی سربراہی میں ہوگی۔

ٹریبونل کےاراکین میں سابق چیئرمین پی سی بی توقیرضیااورسابق ٹیسٹ کرکٹروسیم باری شامل ہیں،ٹریبونل معطل کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف کے کیس کی سماعت کرےگا ۔

شرجیل خان اور خالد لطیف نے پی سی بی کی چارج شیٹ کو چیلنج کیا ہوا ہے،دونوں کرکٹرز پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے ،خالد لطیف پر اینٹی کرپشن کوڈ کی 6اور شرجیل خان پر 5شقوں کی خلاف ورزی کاالزام ہے ۔
تازہ ترین