• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گورنر ہاؤس میں تقسیمِ سول اعزازات کی تقریب

Civil Awards Conferred Ceremony Held In Governor House Karachi
گورنر ہاؤس کراچی میں تقسیمِ سول اعزازات کی تقریب ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو سول ایوارڈز سے نوازا گیا۔

تقریب میں گورنر سندھ محمد زبیر نے یوسف شاھین کو ادب ،شہناز وزیر علی اور پروفیسر دانشمند کو تعلیم کے شعبہ میں ستارۂ امتیاز ،انیس الحسنین شاہ کو شعبہ موسیقی، حمیرہ چنہ کو گلوکاری،انور شعور کو ادب میں خدمات پر صدارتی اعزازبرائے حسن کارکردگی دیا گیا۔

تقریب میں غازی صلاح الدین کو ادب و صحافت اور سعید اللہ خان کو خدمات عامہ کے شعبوں میں خدمات پر تمغا برائے حسن کارکردگی جبکہ حنیف لاشاری کو موسیقی کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی پر تمغہ امتیاز کا اعزاز دیا گیا۔

گورنر سندھ محمد زبیر نے اعزاز حاصل کرنے والوں کو مبارکباددی۔
تازہ ترین