• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو بچانے کیلئے ایک نظرئیے کی ضرورت ہے، مصطفیٰ کمال

An Ideology Is Needed To Save The Country Mustafa Kamal
پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ دو قومی نظریئے کی بنیاد پر بننے والے پاکستان کو بچانے کیلئے آج ایک نظریئے کی ضرورت ہے، انہوں نے حکومت کو یہ الٹی میٹم بھی دیا کہ کراچی کے حالات درست نہ ہوئے تو 6 اپریل سے احتجاجی تحریک شروع کردیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے پاک سرزمین پارٹی کے پہلے یوم تاسیس پر ورکرز کنوینشن سے خطاب میں کہا کہ ماضی میں جس ملک کو دو قومی نظریئے کی بنیاد پر بنایا تھا، آج اُسے بچانے کیلئے ایک نظریہ اپنانے کی ضرورت ہے، اگر عوامی مسائل حل نہیں ہوتے تو پھر بڑے بڑے کوریڈور بنانے کا کوئی فائدہ نہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن کا انتظار نہیں کرسکتے ،ہم پاکستان مخالف نعرے لگانے والے نہیں ،یہ ملک ہمارا ہے اور معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو اب حکمران مردہ باد کا نعرہ لگے گا ۔

مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ دوہزار اٹھارہ میں سندھ اور دو ہزار تیئس میں پورے ملک میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم پاک سر زمین پارٹی کا ہوگا۔
تازہ ترین