• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری میں ہزاروں گھروں پر نمبر نہیں لگ رہے، فاروق ستار

Thousands Of House Left For Marking In Census Farooq Sattar
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں ہزاروں گھروں پر نمبر نہیں لگ رہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بنانے والوں کی اولادیں تعمیر پاکستان اور ترقی پاکستان میں بھی تاریخ رقم کریں گی۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماء کامران ٹیسوری کے گھر پر یوم پاکستان کی تقریب میں فاروق ستار، خواجہ اظہار اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان بنانے والوں کی اولاد کو قومی دھارے میں کام کرنے سے روکا گیا تو دوبارہ تاریخ رقم کریں گے، تعمیر پاکستان اور ترقی پاکستان میں بھی تاریخ رقم کریں گے۔

انھوں نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو بچائیں گے بھی اور بنائیں گے بھی،انھوں نے ہر طرح کے امتیاز اور تفریق ختم کرنے کا مطالبہ کیا، انھوں نے سوال کیا کہ لاہور میں میٹرو سروس چلے گی لیکن کراچی میں نیلی پیلی بسیں، یہ کیا فرق ہے، انھوں نے کہا کہ مردم شماری میں کسی کی آبادی کم اور کسی کی زیادہ ظاہر نہیں کی جانا چاہیئے،مردم شماری میں ہزاروں گھروں پر نمبر نہیں لگ رہے ۔
تازہ ترین