• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب

Pakistan Day Ceremony Held In Pakistan High Commission New Delhi
نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب ہوئی، ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ آزادی کی تحریکوں کو وقتی طور پر دبایا جاسکتا ہے لیکن دائمی طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، کشمیریوں کی جدوجہد انشاء اللہ کامیاب ہوگی۔

نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے پرچم کشائی کی۔ پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے خصوصی کیک بھی کاٹا،سبز اور سفید کپڑے پہنے بچوں نے ملی نغموں پر شاندار ٹیبلو بھی پیش کئے ۔
تازہ ترین