• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکڑی کا زہر فالج کے بعد دماغ کیلئے فائدہ مند، تحقیق

Spider Venom Good For Stroke Affected Brain Research
فالج سے دماغ میں خون اور آکسیجن کم ہونے سے دماغی خلیات تیزی سے تباہ ہونے لگتے ہیں اور اس سے مریض کی موت اور عمر بھر کی معذوری کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔

اس سلسلے میں مکڑی کا زہر اس کیفیت کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے سائنسدانوں نے فنل ویب اسپائیڈر کے زہر سے Hi1a پیپٹائیڈ نکالا ہے، جو فالج کی صورت میں دماغ کو مزید متاثر ہونے سے روک سکتا ہے۔

یہ تحقیقات پروسیڈنگز آف نیشنل اکیڈمی آف سائنسس میں شائع ہوئی ہیں۔ صرف امریکا میں ہی ہر سال 8 لاکھ افراد کو فالج لاحق ہوتا ہے، جن میں سے 6 لاکھ افراد پہلی مرتبہ اس کے شکار ہوتے ہیں۔

ان میں سے 65 سال سے زائد کے افراد کی نصف تعداد معذور ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ شدید جسمانی کمزوری محسوس ہوتی ہے جس کی وجہ دماغی خلیات کا متاثر ہونا ہے۔
تازہ ترین