• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:شاہ لطیف ٹاون سے 3 ملزمان گرفتار، فائرنگ سے شخص زخمی

3 Criminals Arrested From Karachi Shah Latif Town Man Injured In Firing
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون سے پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ الفلاح سوسائٹی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ رفاہ عام سوسائٹی میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں پولیس مقابلے کے دوران3 ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برامد کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملیر رفاہ عام سوسائٹی میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو شہریوں نے دھر لیا۔ مشتعل عوام نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا ایک ساتھی جائے وقوع سے فرار ہوگیا ہے۔

ادھر ملیر الفلاح سوسائٹی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔
تازہ ترین