• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Had Taken The Decision For Retirement Plan Misbah Ul Haq
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ریٹائر منٹ کے بارے میں جلد سب کو پتہ چل جائے گا۔ کوشش کروں گا کہ میری فارم بھی واپس آئے اور ٹیم جیت کی راہ پر گامزن ہوجائے۔

جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں پاکستان نے کبھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی۔ پاکستان کو پہلی بار ٹیسٹ سیریز جتوانا چاہتا ہوں۔

انہوں نے محدود اوورز کے فارمیٹ میںٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو اس کی سر زمین پر آسان نہیں لیا جاسکتا، لیکن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو متحدہ عرب امارات میں وائٹ واش کیا ہے اس لئے پاکستان کو تھوڑی سی نفسیاتی برتری حاصل ہے۔

سرفراز احمد ایک اچھا کپتان ہے میری دعائیں اس کے ساتھ ہیں اس نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو منوایا ہے۔ویسٹ انڈیز کی وکٹیں بھی پاکستان جیسی ہی ہیں۔ پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز ہیں۔

مصباح نے کہا کہ نہیں جانتا ایف آئی اے اور پی سی بی کے درمیان کیا چل رہا ہے۔ باہر بیٹھ کر اسپاٹ فکسنگ پر بولنا درست نہیں۔

اسپاٹ فکسنگ کے نقصانات سے بچنے کیلئے مکمل آگاہی پروگرام ترتیب دینا ہوگا۔ اسپاٹ فکسنگ پر سخت قانون کے ساتھ ساتھ اس پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
تازہ ترین