• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو سینیٹرز کی کمی سے فوجی عدالتوں کی ترمیم منظور نہیں ہوئی

Two Senators Were Not Edited By The Lack Of Military Courts
سینیٹ میں دو ارکان کی کمی کے باعث فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی ترمیم منظور نہ ہو سکی۔ قانون سازی کے لیے سینٹ میں کورم کو بنیاد بنا کر اجلاس منگل تک ملتوی کیا گیاتھا۔

ایوان بالا سینیٹ میں کل ممبران کی تعداد 104ہے۔دوتہائی اکثریت کے لیے 69افراد کی ضرورت ہوتی ہے ۔اجلاس کے دن ایوان میں 72سینٹرز نے باقاعدہ حاضری لگائی لیکن اٹھائیسویں ترمیم کی منظوری کے وقت صرف67ممبران موجود پائے گئے ۔

26سینٹرز تھے غیر حاضر تھےاور 6سینٹرز چھٹی پر تھے۔ یوں اہم ترین قومی معاملے پر صرف دو سینٹرز کی کمی کے باعث قانون سازی چھ دن کے لیے موخر ہو گئی ۔

حاضری لگا کر چلے جانے والے 5 سینٹرزکے بارے میں تو معلوم نہ ہو سکا لیکن اس اہم ترین موقع پر حکومت کے اتحادی اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدلغفور حیدری، جماعت اسلامی کے سربراہ سینٹر سراج الحق وفاقی وزیر کامران مائیکل، میر اسرار اللہ زہری، سردار ذولفقار کھوسہ، سینٹر فروغ نسیم، نسرین جلیل اور تنویر الحق تھانوی سمیت کل 26ممبران بغیر چھٹی لیے ایوان سے غیر حا ضر تھے۔

فاٹا سے سینیٹرتاج آفریدی اور مولانا حمد اللہ سمیت چار اور ممبران نے چھٹی لے رکھی تھی۔
تازہ ترین