• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: طوفانی بارشوں کا حال بتاتی رپورٹر خودکیچڑ میں نہا گئی

Uk Journalist Bath In Rain
برطانیہ میں براہِ راست نشریات کے دوران خاتون صحافی کو اس وقت دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب طوفانی بارشوں کا حال بتاتے ہوئے وہ خود کیچڑ میں نہا گئی۔

براہِ راست نشریات کے دوران بعض اوقات ایسے دلچسپ واقعات پیش آتے ہیں کہ خبر دینے والے خود خبر کا حصہ بن جاتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی ایک نشریاتی ادارے کی خاتون صحافی کے ساتھ پیش آیا۔

برطانوی نیوز چینل کی رپورٹر انگلینڈ میں طوفانی بارشوں کے سبب سڑکوں کی ابتر صورتحال کے حوالے سے ناظرین کو آگاہ کر رہی تھی کہ اچانک بارش کے گندے پانی اور کیچڑ سے بھری سڑک سے دو گاڑیاں تیزی سے گزریں اور خاتون صحافی کوکیچڑ میں نہلا گئیں۔

اس دلچسپ صورتحال پر رپورٹر پہلے تو ہکا بکا رہ گئی جس پر کیمرہ مین سمیت اسٹوڈیو میں بیٹھے اینکرز بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے،پھر رپورٹر خود بھی ہنسنے پر مجبور ہوگئی ۔ یہ تمام مناظر دیکھ کر ناظرین بھی خوب محظوظ ہوئے۔
تازہ ترین