• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Peshawar Chicken Prices Rate Increase Per 188rs
پشاورمیں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی، گوشت کی فی کلو قیمت 188 روپے تک جا پہنچی۔

پشاورمیں مرغی کا گوشت عام شہریوں کی پہنچ سے دورہوگیا،ایک ہفتے کےدوران 17 روپے کااضافہ سامنے آیا ،جس کے بعد سرکاری ریٹ 188روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مرغی کی سپلائی پنجاب سے ہوتی ہے، پنجاب میں مرغی کے گوشت کی قیمت بڑھتے ہی اس کااثر پشاور کی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔

پنجاب میں رانی کھیت کی بیماری سے مرغیوں کی ہلاکت ہوئی اور پولٹری فارمز والے نئے چوزے خریدنے سے کترارہے ہیں۔
تازہ ترین