• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں مقیم یہودیوں کو خوفزدہ کرنے والا یہودی نکلا

The Jews Came To Frighten The Jews Living In The Us
درجنوں امریکی ریاستوں میں یہودی کمیونٹی سینٹروں ،اسکولوں ،سینے گاگ کودھمکیاں دینے والا اسرائیلی امریکی نوجوان گرفتار کرلیا گیا۔

ایف بی آئی اور اسرائیلی فورسز نے مشترکہ کارروائی کر کے 19 سالہ نوجوان کو تل ابیب کے نزدیک سے گرفتار کیا،نوجوان کئی سال سے اسرائیل میں مقیم ہے اور امریکی شہریت بھی رکھتا ہے ۔

اسرائیلی اور امریکی فورسز کے مطابق گرفتارنوجوان بم کی دھمکیاں دینے اور اپنی شناخت چھپانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہا تھا۔

اسرائیلی نوجوان نیو زی لینڈ،آسٹر یلیا اور 2015 ءمیں امریکی ائیر لائن کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھی دے چکا ہے۔

امریکا کی متعدد ریاستوں میں یہودیوں کے سینٹروں اور اسکولوں کو دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں ۔
تازہ ترین