• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی ٹریبونل میں شرجیل خان کی وکلا کے ہمراہ پیشی

Sharjeel Khans Summon With Lawyer In Pcb Tribunal
اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان نے وکلا کےساتھ ٹریبونل میں پیش ہوئے،دوسری طرف خالد لطیف کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی اور انہوں نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کردی ۔

میڈیا سے گفتگو میں شرجیل خان کے وکیل کا کہناتھاکہ الزامات اور ان کے دفاع کا معاملہ بعد میں آئے گا، ابتدائی سماعت میں ٹریبونل کے طریقہ کار اور آئندہ کارروائی پر بات ہوئی ۔

سماعت کے آغاز پر شرجیل خان نے پی سی بی ٹریبونل کے سامنے بکیز سے رابطوں اور اسپاٹ فکسنگ کے الزامات پر صفائی پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ آج ابتدائی سماعت تھی،معاملہ ٹربیونل کے سامنے ہے ،اس پر بات نہیں کی جاسکتی، کیس سے متعلق ٹربیونل پریس ریلیز جاری کرے گا۔
تازہ ترین