• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفارتخانوں کو ویزا درخواستوں کی سخت جانچ کی ہدایت

Rigorous Testing Visa Applications Directed To The Us Embassies
دنیا بھر میں قائم امریکی سفارت خانوں کو ویزا درخواستوں کی مزید سخت جانچ پڑتال کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویزا درخواستوں کی سخت جانچ پڑتال کی ہدایات وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے گزشتہ دنوں کے دوران جاری کیں ۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سفارت خانوں کو سیکورٹی خدشات والی تمام ویزا درخواستیں بلا تردد مسترد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، ساتھ ہی ویزا درخواستوں کی تفصیلی جانچ پڑتال کے لیے درکار وقت کے باعث روزانہ انٹرویوز کی تعداد بھی کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے امریکی سفارت خانوں کے نام ایک کیبل میں کہا کہ ویزا سے متعلق تمام فیصلے قومی سلامتی کے فیصلے ہیں۔
تازہ ترین