• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی ٹریبونل:خالد لطیف کا ناسازطبیعت کے باعث پیشی سے انکار

Pcb Tribunal Khalid Latif Refused Trial Due To Bad Health
پاکستان کرکٹ بورڈ ٹریبونل کی پہلی سماعت میں خالد لطیف نے ناسازی طبیعت کے باعث پیش ہونے سے انکار کردیا ،جس پر پی سی بی نے انہیں31مارچ کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

پی سی بی ٹربیونل کی پہلی سماعت میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے پیشی سے معذرت کرلی اور وجہ طبیعت کی ناسازی بتائی، ٹربیونل کی پہلی سماعت میں پیشی سے معذرت پر کئی سوالات جنم لے رہے ہیں ؟

کیا خالد لطیف کے وکلاء کی تیاری مکمل نہیں ؟کیا خالد لطیف پی سی بی کے ٹربیونل سے خوش نہیں ؟کیا خالد لطیف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ شرجیل سے کیا کیا سوالات ہوئے تاکہ وہ مکمل تیاری کے ساتھ ٹربیونل کے سامنے پیش ہوں ؟

وجہ کچھ بھی ہو لیکن پی سی بی نےان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 31مارچ کودوبارہ طلب کرلیا ہے۔
تازہ ترین