یوں تو کئی ماہر شیفس کو کھانا پکاتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن مارشل آرٹ کے ماہر شیف شاید ہی کبھی دیکھے ہوں گے۔
چینی باورچیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا ہے، چین کے صوبے ہینان سے تعلق رکھنے والے ماہر شیف نے ڈوھ کی مدد سے غبارے پھلانے کا حیرت انگیز مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
ماہر شیفس نے کنگ فو کا استعمال کرتے ہوئے نوکیلے شیشوں پر کھڑے ہوکر غبارے پرگوشت کاٹنے اور انڈوں پر کھڑے ہوکر نوڈلز تیار کرنے جیسے حیرت انگیز کرتب دکھا ئے جنہیں دیکھ کر شائقین بھی حیرت زدہ رہ گئے اور شیفس کی مہارت کو سراہے بغیر رہ نہیں سکے۔