• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
People Amazed At Seeing Jump Of Mini Jeep
زندگی تو سب کو پیاری ہوتی ہے لیکن کچھ لوگوں کو اپنے شوق اس سے بھی زیادہ عزیز ہوتے ہیں جن کی تکمیل کے لیے وہ جان داؤ پر لگانے سے بھی نہیں گھبراتے۔

مِنی جیپ میں سوار منچلے ڈرائیور کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جس نے ریمپ کے ذریعے اونچی چھلانگ لگا کر سب کو حیران کر دیا۔

مذکورہ ڈرائیور نے تیز رفتاری کے ساتھ ریمپ پر جیپ چڑھائی تو وہ گھر کے اوپر سے گزرتی ہوئی دور رکھے باؤنسنگ کیسل پر جا گری۔

خطروں کے کھلاڑی کے اس کارنامے پر مبنی ویڈیو انٹرنیٹ پر ہزاروں افراد کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
تازہ ترین