• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون نے پرس سے پیسے نکال کر سڑک پر پھینک دیئے

Woman Throws Money On Road In China
چین میں ایک خراب موڈ کا شکار خاتون نے سڑک پار کرتے ہوئے اپنے پرس سے پیسے نکالے اور سڑک پر پھینکنا شروع کردیئے۔

ارد گرد گزرتی گاڑیاں یہ عجیب منظر دیکھ کر رک گئیں، پیسے پھینکنے کے بعد خاتون وہاں سے روانہ ہوگئی۔

پولیس اہلکار نے سڑک سے تمام نوٹ اٹھائے جو 2 ہزار 400 امریکی ڈالر تھے،بعد میں خاتون کو ڈھونڈ کر تمام رقم واپس کردی گئی۔

خاتون کے مطابق ان کا موڈ خراب تھا اس لئے انہوں نے نوٹ یوں سڑک پر پھینکے۔
تازہ ترین