• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش فلم ’چرچل‘ کا پہلاانٹرنیشنل ٹریلر جاری

International Trailor Of British Film Churchill Released
تاریخی واقعے پر مبنی تھرل سے بھرپور برٹش وار ڈرامہ فلم ’چرچل‘ کا پہلاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جوناتھن ٹیپلزکے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سابق برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل کے ڈی ڈے سے 24گھنٹے قبل اٹھائے جانے والے تاریخی اقدامات کے گرد گھوم رہی ہے۔

فلم میں ’چرچل‘ کا مرکزی کردار بریان کاکس نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں جان سلیٹری، مرنڈا رچرڈسن، جیمز پیورفائے اور ایلا پرنل شامل ہیں۔

نک ٹوسیگ اور پال وین کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 2جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین