• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شوکا آغاز

Annual Boat Show Begins In Usa
امریکی ریاست فلوریڈا میں ہر انداز کی کشتیوں پر مبنی 32ویں سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شو کا آغاز ہوگیا۔

پام بیچ بوٹ شو2017ء نامی اس بین الاقوامی نمائش میں پُرتعیش تفریحی کشتیوں سے لے کر بادبانی کشتیاں، سیلنگ بوٹس اور دیگر مختلف اسٹائل اور سائز کی سینکڑوں کشتیاں نمائش کیلئے پیش کی گئیں ہیں۔

اس بوٹ شو میں کئی ملین ڈالر مالیت کی لگژری کشتیوں کے نئے ماڈلز بھی پہلی بار متعارف کروائے جارہے ہیں۔

کئی سال پہلے شروع ہونے والے اس بوٹ شو میں بدلتے دور کے ساتھ بتدریج بہتری آتی گئی اور رواں سال اس نمائش میں جہاں کشتیوں کے اندرونی و بیرونی اسٹائل کو خصوصی توجہ حاصل ہے وہیں ان پُرتعیش کشتیوں کو دیکھنے ہزاروں افراد یہاں کا رُخ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ23مارچ سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والا یہ بوٹ شو4 روز تک جاری رہنے کے بعد 26مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔
تازہ ترین