ترکی کےقریب کشتی ڈوبنے کے افسوسناک حادثے میں پانچ بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ ترکی کی ساحلی حدود میں بحیرہ روم میں پیش آیا، ربڑ کی کشتی پر 22 سے زائد شامی پناہ گزین سوار تھے جو جزیرہ قبرص جانے کی کوشش کررہے تھے، جن میں سے سات کو بچا لیا گیا جبکہ چار افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ابتک پانچ بچوں سمیت 12 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔