بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے سبب ملکی زرمبادلہ ذخائر 22 کروڑ ڈالر کم ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 17مارچ کےاختتام پر ملکی زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 5 کروڑ ڈالر رہے۔
مرکزی بینک کے ذخائر 27 کروڑ ڈالر کم ہو کر 16 ارب 96 کروڑ ڈالر ہوگئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 8 کروڑ ڈالر ہوگئے۔