• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخانہ مواد پر ریفرنس عرب لیگ اور او آئی سی کو بھیجنے کا فیصلہ

Reference On Blasphemous Stuff To Be Sned To Arab League And Oic
وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت مسلم ممالک کے سفیروں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سے متعلق ریفرنس عرب لیگ اور او آئی سی کو بھیجا جائے گا، معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا جائے گا۔

اجلاس میں 25مسلم ممالک کے سفیروں نے شرکت کی، جس کے دوران گستاخانہ مواد کی انٹرنیٹ بالخصوص سوشل میڈیا پر روک تھام کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ وزارت خارجہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کے لیے قانونی و تکنیکی پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر ایک پیپر تیار کرے گی، جس پر مسلم ممالک کے جواب کے بعد معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا۔

اجلاس کے بعدجاری اعلامیے کے مطابق عرب لیگ اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرلز کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سے متعلق ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مسلم امہ اپنے مذہب اور رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموس کی توقیر کے تحفظ کے لیے مکمل طورپر متحد ہے،مسلم امہ مغرب کو اسلامو فوبیا سے نکالنے کے لیے متحدہے، کوئی قانون کسی مذہب کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی مذہب کی توہین دہشت گردی کی ایک قسم ہے،مغربی دنیا کے حلقے اسلام اور مسلمانوں کے متعلق دہرے معیار سے نکلیں۔
تازہ ترین