• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کے 4 ڈائریکٹر جنرل اپنے ہی قوانین کی زد میں

4 Director Generals Of Nab Under Its Own Laws
نیب کے 4ڈائریکٹر جنرل نیب کے اپنے قوانین کی زد میں آگئے،لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے ڈائریکٹر جنرلز کی اپنی تقرریاں خلاف ضابطہ ہوئیں۔

’جیو نیوز‘ کے نمائندے عبدالقیوم صدیقی کے مطابق نیب کے چاروں ڈائریکٹر جنرلز کی تقرری مطلوبہ اہلیت اور تجربے کے بغیر کی گئی، چاروں ڈی جیزنے اپنی کرسیاں بچانے کےلیے نیب کے وکیل خواجہ حارث کے دفتر میں ڈیرے ڈال لیے ۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی رپورٹ میں ڈی جی نیب پشاور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم، ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ برہان، ڈی جی نیب کوئٹہ میجر ریٹائرڈ طارق ملک اور ڈی جی نیب کراچی میجر ریٹائرڈ شبیر احمد کا نام ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب کراچی کی پوسٹ گریجویٹ ایم بی اے کی ڈگری کا ریکارڈ ہی نہیں، چاروں ڈی جیز سمیت 9 افسران نیب میں اپنے عہدوں پر تا حال خلاف ضابطہ براجمان ہیں۔
تازہ ترین