• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ کی عالمی برداری سے قحط سے نمٹنے کےلیے مدد کی اپیل

Somalias Appeals For Aid To Stave Off Mass Starvation
صومالیہ کے نئے صدر نے عالمی برداری سے اپیل کی ہے کہ قحط سے نمٹنے کی خاطر موغا دیشو حکومت کی مدد کی جائے۔

محمد عبداللہ محمد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ اس افریقی ملک کی نصف آبادی کو خوراک کی سنگین قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک کی پندرہ فیصد آبادی قحط کا شکار ہے اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید ابتر ہو سکتی ہے۔

صومالیہ کو اس وقت پچیس برسوں میں تیسرے قحط کا سامنا ہے۔جبکہ ملک گزشتہ تین عشرے سے زیادہ عرصے سے خانہ جنگی کا شکار ہے۔
تازہ ترین