جرمنی میں یورپی یونین کی حمایت میں حیران کُن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
حالیہ دنوں جرمنی میں کرائے گئے ایک عوامی سروے کے مطابق جرمن عوام میں یورپی یونین کی حمایت کی شرح گزشتہ پچیس برسوں میں سب سے زیادہ پائی گئی ہے۔ سروے کے مطابق یورپی یونین کے حق میں عوامی آراء عوامیت پسند اور یورپی اتحاد پر شکوک رکھنے والی سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کے باوجود بڑھی ہے۔
جرمنی میں نجی بینکوں کی تنظیم بی ڈی بی کے لیے ریسرچ گروپ جی ایف کے نے یہ سروے مرتب کیا ہے۔ نجی بینکوں کی تنظیم بی ڈی بی کے سربراہ ہانس والٹر پیٹر نے سروے کی مناسبت سے کہا کہ بحرانی رجحانات کے باوجود جرمن عوام کو یورپ سے حاصل ہونے والے فائدوں پر کوئی شک نہیں ہے۔