• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کو مدد کیلئے پکارنے کا کسی کو اختیار نہیں، ایم کیو ایم پاکستان

No One Has The Rights To Call Modi Mqm Pakistan
بانی ایم کیو ایم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ مہاجروں کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم کو مدد کے لیے پکارنے کا کسی کو اختیار نہیں۔

رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ مہاجروں نے پاکستان کو بطور وطن فخریہ انداز میں اختیار کیا۔

ہمارے آباؤ اجداد نے اس مقصد کے لیے جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ ہمارے آباؤ اجداد نے تحریک پاکستان میں کردار ادا کیا۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ تمام پاکستانی نریندر مودی کو ’گجرات کا قصائی‘ کے طور پر یاد رکھتے ہیں۔ آج بھی مودی کی مسلمان دشمن پالیسیاں سب کے سامنے عیاں ہیں۔ اس لیے انہیں مدد کے لیے پکارنے کا کسی کو اختیار نہیں۔
تازہ ترین