• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور:ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

2 Policemen Killed Through Firing In Kasur
قصور میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ناکے پر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے2 پولیس اہلکاروںکو شہید کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ راجہ جنگ کے علاقے چک ڈیڈھا کے قریب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے اسکواڈ نے دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکا اور اُن کی جامعہ تلاشی شروع کر دی۔

اس دوران ایک شخص نے فائرنگ کر دی ،جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سجاد حیدر اور کانسٹیبل فرمائش علی زخمی ہو گئے،دونوں کو اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

ڈی پی او قصور علی ناصر رضوی کے مطابق ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،،ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
تازہ ترین