• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں، سیاسی استحکام ہے، اعزاز چودھری

Military Is Not The Solution For Afghan Problem Political Stability Is The Solution Aizaz Chaudhry
امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں، سیاسی استحکام اور مذاکرات ہیں۔ پاکستان اور بھارت کو بامعنی مذاکرات کرنے ہوں گے اسی سے خطے میں امن واستحکام ممکن ہوگا۔

امریکی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگومیں اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا حل فوجی مہم جوئی میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان اور بھار ت کو بامعنی مذاکرات کرنے ہوں گے، پاک بھارت بامعنی مذاکرات سے ہی خطے میں امن واستحکام ممکن ہوگا۔

امریکا میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ آپریشن ردالفساد دہشتگردوں کی باقیات کے خاتمے کیلئےشروع کیا گیا، دہشتگردی کیخلاف جاری ضرب عضب کے کامیاب نتائج نکلے ہیں۔

اعزاز چودھری نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام معاشی اعشاریے بلندی کی جانب گامزن ہیں اور پاکستان دنیا میں ابھرتی ہوئی حقیقت کی طرح سامنے آرہا ہے۔
تازہ ترین