• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :غیر قانونی اسلحہ و دھماکا خیز مواد کیس ،سماعت ملتوی

Karachi Illegal Arms And Explosives Case Hearing Adjourned
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے غیرقانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد سے متعلق مقدمے میں گواہ کی عدم حاضری پر سماعت21اپریل تک ملتوی کردی، مقدمے میں رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروق ضمانت پر رہا ہیں ۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیزمواد برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت مقدمے میں ضمانت پر رہا کامران فاروق عدالت میں پیش ہوئے۔

کامران فاروق پر مقدمے میں فردم جرم عائد ہوچکی ہے اور آج اُن کے خلاف گواہ کا بیان قلمبند ہوناتھا ،تاہم گواہوں کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی ۔
تازہ ترین