• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرائن :گولہ بارود کے ڈپو میں آتشزدگی، بڑے پیمانے پر تباہی

Ukraine Cannon Fire At Ammunition Depot Mass Destruction
یوکرائن میں گولہ بارود اور اسلحے کے سب سے بڑے ڈپو میں آگ لگنے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی، یوکرین کے مشرقی حصے میں روس کی سرحد کے قریب یہ اسلحہ ڈپوتین سو 70 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق آگ ڈپو کے اس حصے میں لگی، جہاں ٹینکوں اور توپوں کے گولے اور میزائل رکھے جاتے ہیں،یوکرینی حکام نے آگ کے اس واقعے کو تخریب کاری قرار دیا ہے۔

واقعے کے بعد قریبی علاقوں سے 20ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین