• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن حملہ: بھارتی آرٹسٹ کا مرنے والوں کو خراج تحسین

London Attack Tribute To Victims Of The Indian Artist
بھارتی آرٹسٹ نے لندن حملے میں مرنے والے افراد کو خراج تحسین دیتے ہوئے سمندر کے ساحل پر ریت کے ذریعے دلکش شاہکار تخلیق کر ڈالا۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں پارلیمان کی عمارت کے قریب دہشت گرد حملے کے واقعے کے بعد جہاں دنیا بھر میں دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں ایک بھارتی آرٹسٹ نے بھی حملے میں مرنے والے افراد کی یاد میں ریت کا دلکش شاہکار تخلیق کرڈالا ہے۔

اس ریت کے مجسمے کو ساحل کے کنارے بنایا گیا ہے جس پرمرنے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے’ 'وی کنڈیم لندن اٹیک‘ 'جیسے لفظ لکھے گئے ہیں۔
تازہ ترین