• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہب کے نام پر فساد پھیلانے والوں کا قلع قمع کرنا ہوگا، وزیرداخلہ

Chaudhry Nisar Talking To Media Person
وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر فساد پھیلانے والوں کا قلع قمع کرنا ہوگا، فسادی بلوچستان کے نوجوانوں کو استعمال کرکے خون خرابہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایف سی کی ذمے داری ہے کہ سادہ لوح بلوچوں کو بہکانے والوں کے خلاف سینہ سپر ہوجائے۔

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں فرنٹئیر کور کے زیر اہتمام60ویں پاسنگ آوٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر آئی جی ایف سی نے بلوچستان میں امن و عامہ کی مجموعی صورتحال پروزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پریڈ سے خطاب میں کہا کہ کچھ لوگ پاکستان میں امن نہیں چاہتے ،وہ نہیں چاہتے کہ یہاں امن ،تعلیم اورخوشحالی آئے لیکن ایف سی کی ذمہ داری ہے کہ شر اور فساد کو اکھاڑ پھینکیں،قوم کی دعائیں اور اللہ کاحکم ان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ ہمارے بچے تعلیم حاصل کریں،اللہ تعالیٰ فساد اور جھگڑے کو نا پسند فرماتے ہیں،اسلام کا نام ہی امن ہے، حکومت کی کاوشوں سے صوبے کے حالات آج بہت بہتر ہیں،بلوچستان میں امن کےقیام،بارڈرپروٹیکشن میں ایف سی کاکردارانتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

انہوں نے ایف سی اہل کاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ہیں جو ہمارے دشمنوں سے پیسہ لے کر بلوچستان کے حالات خراب کرتے ہیں، آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ فسادیوں کا قلع قمع کریں،کچھ لوگ مذہب کا نام استعمال کر کے ملک میں افرا تفری چاہتےہیں،اپنے صوبوں کے لوگوں سے نرمی سے پیش آئیں، اگر کوئی تلخی ہو جائے تو اسے برداشت کریں۔
تازہ ترین