• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچہ 15ہزار میں خریدا، 1لاکھ 20 ہزار میں بیچا، گینگ کا انکشاف

Newly Born Baby Kidnap Gang Disclosures
بچوں کے اغوا میں ملوث گینگ کے عدالت میں چشم کشا انکشافات سامنے آئے ہیں، جس کا کہنا ہے کہ 15ہزار میں بچہ خریدا، جسے 1لاکھ 20ہزار روپے میں آگے فروخت کر دیا۔

گینگ اسپتالوں سے چوری شدہ بچے خرید کر بے اولاد جوڑوں میں فروخت کرتا تھا، عدالت نے خواتین ملزمان کو جیل اور مرد ملزمان کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

کراچی میں قطر اسپتال سے نومولود بچے کے اغوا میں ملوث 11ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا،عدالت نے مرد ملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

عدالت نے گرفتار 3 خواتین کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، گرفتار خواتین سے جیل میں تفتیش کی اجازت ہوگی،ملزمان کو گزشتہ روز سہراب گوٹھ افغان بستی سے گرفتارکیا گیا تھا۔

تفتیشی افسرکے مطابق قطر اسپتال سے2 دن کے بچے کو ملزمہ مسرت نے اغوا کیا،ملزمہ نے بتایا کہ بچہ 15 ہزار میں مطیع اللہ اور نازیہ کو فروخت کیا۔

نصیب اللہ نے مطیع اللہ سے بچہ ایک لاکھ 20 ہزارروپے میں خریدا، ملزمان بچوں کے اغوا اور خریدو فروخت میں بھی ملوث ہیں، کچھ ملزمان اغوا کے ایک اور کیس میں بھی ملوث ہیں۔
تازہ ترین