• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Earth Hour 2017 Today At 830 Pm To 930 Pm On 25 March
پاکستان میںزمین سے محبت کے اظہار کےلئے ارتھ آور منایا گیا،پاکستان سمیت دنیا بھر میںہر سال 25مارچ کویہ دن منایا جا تا ہے،ورلڈ وائڈ فنڈ کے تحت ’’ ارتھ آور‘‘ منایا گیا جس میں ’جیو نیوز‘ نے اس کا ساتھ دیا ۔

زمین سے محبت کے اظہار کے لئے رات ساڑھے 8 بجےسے ساڑھے 9 بجے کے درمیان اہم عمارتوں کی غیر ضروری لائٹس بجھادی گئیں ۔

کراچی میں ارتھ آور کی اہم تقریب فیرئیر ہال میں ہوئی جبکہ رات ساڑھے 8تا ساڑھے 9بجے تک ایک گھنٹے کیلئے اہم عمارتوں جس میںگورنر ہاؤس، وزیر اعلیٰ ہاؤس، موہٹا پیلس،کراچی ائیرپورٹ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، ہائی کورٹ، آرٹس کونسل، مزار قائد سمیت اہم عمارتوں،ہوٹلز اور شاپنگ مالز کی لائٹس بند کی گئیں۔

ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق ارتھ آور کا مقصد محض ایک گھنٹہ غیر ضروری لائٹس بند کرنا نہیں بلکہ لوگوں میں ماحول دوست رویّے اپنانے کا شعور اجا گر کرنا ہے۔
تازہ ترین